راولپنڈی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر میزبان نے پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز جوڑ لیے۔
پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق اور صائم ایوب 14 اور 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ کامران غلام 3 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
دن کے اختتام پر پاکستانی کپتان شان مسعود 16 جب کہ سعود شکیل 16 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔
اس سے قبل انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 267 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔
اسپنر ساجد خان نے 6، نعمان علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ بولر زاہد محمود نے ایک شکار کیا۔
راولپنڈی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ٹاس کبھی پلان کے مطاق ہوجاتا ہے کبھی نہیں، ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہے۔
شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہماری تیاری ہے اور اس کے مطابق کھیلیں گے، انگلینڈ کے خلاف کھیلنا اچھا تجربہ ہے۔
دھیان رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی اور دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے زیر کیا تھا۔