جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلیے قومی اسکواڈ برقرار!

لاہور: جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے۔
سلیکٹرز نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 17 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ کراچی ٹیسٹ کے لیے اعلان کردہ 17 رکنی اسکواڈ کوہی دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے برقرار رکھا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پرمشتمل سیریز کا آخری میچ 4 فروری سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اب ہیڈ کوچ کی مشاورت سے میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا انتخاب کریں گے۔
دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ کپتان بابر اعظم، عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم، سعود شکیل، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد رضوان (نائب کپتان)، سرفراز احمد، نعمان علی، ساجد خان، یاسر شاہ، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان۔

Pakistan team announcePakistan vs south africaRawalpindi test