بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان

راولپنڈی: بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، ٹیم میں سابق کپتان وکٹ کیپر سرفراز احمد پر محمد رضوان کو فوقیت دی گئی ہے۔
پاکستانی ٹیم بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
پاکستان کی فائنل الیون میں کپتان شان مسعود، سعود شکیل، عبداللہ شفیق، بابراعظم، خرم شہزاد، محمد علی، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
کپتان شان مسعود پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل (بدھ) سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 30 اگست سے کھیلا جائے گا۔

Bangladesh tour of PakistanPakistan Final Eleven AnnouncedPakistan vs Bangladeshtest series