پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی ایک لاکھ 26 ہزار کا سنگ میل عبور

کراچی: آئندہ مالی سال کے بجٹ کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دوسرے روز بھی دیکھنے میں آئی۔
بدھ کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار شاندار رہا اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2328 پوائنٹس اضافے سے 124352 کی ریکارڈ بلندی پر بند ہوا۔
جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی بجٹ سے مثبت توقعات کے بعد مسلسل زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1233 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 25 ہزار 585 کی سطح پر آگیا۔
تاہم کاروبار کے دوران مزید تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس میں مجموعی طور پر 1675 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس 126028 کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا۔

 

126000Historic MilestonePakistan Stock Exchange