کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس میں منفی رجحان رہا، مارکیٹ 100 پوائنٹس کی کمی سے 47 ہزار 169 پر بند ہوئی۔
دن بھر مجموعی طور پر 365 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 194 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جب کہ 147 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔