پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی: 998 پوائنٹس کی کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران منفی رجحان رہا، 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس تک کی کمی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں آج 40 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 12 ارب 58 کروڑ روپے رہی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز سے ہی منفی رجحان رہا، 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 998 پوائنٹس کم ہوکر 39ہزار 72 پر بند ہوا۔

Pakistan Stock Exchangeپاکستان اسٹاک ایکسچینج