کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تاریخ کی بلند ترین سطح پر کاروبار اختتام پذیر ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس 66 ہزار کی سطح عبور کرگیا، کاروبار کے دوران انڈیکس میں مزید 175 پوائنٹس اضافہ ہوا اور انڈیکس 66 ہزار 81 پر پہنچ گیا۔
دوسرے سیشن میں کاروبار کے دوران انڈیکس میں 351 پوائنٹس اضافہ ہوا اور انڈیکس 66 ہزار 257 پر جاپہنچا۔
کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں کُل 663 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 66 ہزار 569 کی سطح پر بند ہوا۔
آج 100 انڈیکس نے سال 2024 کی نئی بلند ترین سطح رقم کی ہے اور انڈیکس میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔