جنیوا:پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کو کھری کھری سنادیں۔ بھارتی الزامات مسترد کردیے۔
انسانی حقوق سے متعلق جنیوا میں ڈائیلاگ کے دوران پاکستان نے اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر سے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
پاکستانی مندوب سمیر گل نے کہا کہ بھارت جھوٹ کا سہارا لے کر انسانی حقوق کی پامالی سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہا ہے