ماہ نومبر میں پاکستانی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر رہیں

اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے قوم کو بڑی خوش خبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی برآمدات ایک ماہ کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
ٹویٹر پر جاری بیان میں عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ نومبر میں پاکستانی برآمدات میں 33 فیصد اضافہ ہوا جو 2.903 ارب ڈالر رہیں جب کہ گزشتہ سال نومبر میں 2.174 ارب ڈالر تھیں۔

مشیر تجارت نے کہا کہ نومبر میں حکومت کا پاکستانی برآمدات کا ہدف 2.6 ارب ڈالر تھا اور رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں برآمدات میں 27 فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ پانچ ماہ میں 12.365 ارب ڈالر کی برآمدات رہیں۔
عبدالرزاق داؤد کے مطابق رواں مالی سال کے 5 ماہ میں حکومت کا برآمدات کا ہدف 12.2 ارب ڈالر تھا جب کہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 9.747 ارب ڈالر کی برآمدات تھیں۔

Abdul Razak DawoodCommerce advisor to PMNovember 2021Pakistan Record ExportTweet