پاکستان بنگلادیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ایڈیلیڈ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گرگٹ کی طرح رنگ بدلتی صورت حال جاری ہے، بالآخر معجزہ ہو ہی گیا اور اگر مگر کا شکار قومی کرکٹ ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ نیدرلینڈ کے ہاتھوں جنوبی افریقا کی اپ سیٹ شکست کا فائدہ پاکستان کو پہنچا۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی، بنگال ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔
128 رنز کا ہدف پاکستانی ٹیم نے 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
کپتان بابر اعظم 33 گیندوں پر 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد رضوان 32 گیندوں پر 32 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
اس کے علاوہ محمد نواز 4، محمد حارث 31 اور افتخار احمد ایک رن بناکر پویلین لوٹے۔ شان مسعود 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلادیش کی جانب سے نسیم احمد، شکیب الحسن، مستفیض الرحمٰن اور عبادت حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بنگلادیش کی جانب سے نجم الحسن شنتو نے 54 رنز بنائے، لٹن داس 10، سومیا سرکار 20، شکیب صفر، مصدق حسین 5، نورالحسن صفر، تسکین احمد ایک اور نسیم احمد 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی طرف سے شاہیں شاہ آفریدی نے 4، شاداب خان نے 2، افتخار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹاس کے موقع پر شکیب الحسن نے کہا کہ اس میچ کے لیے ہم بہت پُرجوش ہیں۔
اوپنر لٹن داس کی وکٹ شاہین شاہ آفریدی نے لی، لٹن داس 10 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
اس سے قبل ایڈیلیڈ کے گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دی تھی۔
جنوبی افریقا کی شکست کے ساتھ ہی بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

MiracleNetherland Beat South AfricaPakistan beat bangladeshPakistan reach semi FinalT20 worldcupUpset