راولپنڈی/ کراچی: پاک بحریہ نے کامیاب انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے بھارتی ساختہ نشہ آور گولیوں کی بڑی کھیپ ضبط کرلی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیوی کے آپریشن کے دوران 2000 کلوگرام چرس، 370 کلو آئس اور 50 کلو ہیروئن ضبط کی گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں برآمد شدہ منشیات کی مالیت 145 ملین امریکی ڈالر ہے۔
آپریشن میں بھارتی ساختہ نشہ آور ممنوعہ گولیوں کی بڑی کھیپ بھی شامل ہے۔ ضبط کی گئی منشیات کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ خطے کی سمندری حدود میں ہر طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے۔