پاکستان کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست

چنائے: ورلڈکپ کے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 1 وکٹ سے شکست دے دی۔
چنائے میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے 271 رنز کا مطلوبہ ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر 47 اوورز میں پورا کیا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈن مارکرم نے 91 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ڈیوڈ ملر 29، کپتان ٹیمبا بووما 28، کوئنٹن ڈی کاک 24، وین ڈر ڈوسین 21، مارکو جینسن 20، ہینرک کلاسن 12، جیرالڈ کوئٹزے 10 اور لنگی اینگیڈی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کیشو مہاراج اور تبریز شمسی بالترتیب 7 اور 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 جب کہ حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر اور اسامہ میر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل شاداب خان اور سعود شکیل کی 84 رنز کی شاندار پارٹنرشپ کی بدولت پاکستان کی پوری ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف 47 ویں اوور میں 270 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
اوپنر عبداللہ شفیق جلد وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 17 گیندوں پر 9 جبکہ امام الحق 12 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ محمد رضوان 31، محمد نواز 24، افتخار احمد 21، کپتان بابراعظم 50، محمد نواز 24، شاہین آفریدی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
چھٹی وکٹ کی شراکت میں شاداب خان اور سعود شکیل نے 84 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، تاہم شاداب خان 43 جب کہ سعود شکیل سب سے زیادہ 52 رنز کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے تبریز شمسی نے 4، مارکو جانسن نے 3، جیرالڈ کوٹزی نے 2 اور لنگی نگیڈی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

Pakistan vs south africaSouth Africa Wins