ڈیڑھ سال کے دوران کرکٹ میں زیادہ شکستوں کا منفی ریکارڈ پاکستان سے جڑ گیا

کراچی: گزشتہ سال سے اب تک تمام فارمیٹس کے انٹرنیشنل میچز میں زیادہ شکستوں کا منفی ریکارڈ پاکستان سے جڑ گیا۔
2024 سے شکستوں سے اپنے دامن کو بچانے میں قومی ٹیم ناکام رہی ہے۔ پے درپے شکستیں دیکھنے میں آئی ہیں۔
اس سے قبل بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز ساجھے دار تھے، پاکستان اب تک 64 میچز میں سے 38 میں ناکام ہوچکا۔
گزشتہ دنوں بنگلادیش سے سیریز کے دوسرے ٹی 20 میں ناکامی سے ٹرافی بھی ہاتھ سے نکل گئی۔
بنگلادیش اس معاملے میں 63 اور ویسٹ انڈیز 65 میچز میں 37، 37 ناکامیوں کے ساتھ اب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔

 

DeafetedNegative RecordPakistan cricket team