حکومت پاکستان کا عیدالاضحیٰ پر 4 روز کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد: حکومت پاکستان کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر چار روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
حکومت نے عیدالاضحیٰ کے لیے تعطیلات کا اعلان کردیا، وزیراعظم نے چار دن کی چھٹیوں کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے لیے چار دن کی چھٹیوں کی منظوری دے دی، ملک بھر میں جمعہ سے پیر تک (6 تا 9 جون) عیدالاضحیٰ کی تعطیلات رہیں گی۔
تعطیل کے موقع پر تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے، بینکس بند رہیں گے۔

eid ul adhaFour Day Hoilidays AnnouncedGovt of PakistanPM Shehbaz Sharif