وزیراعظم سے ٹی 20 ورلڈکپ کیلیے اعلان کردہ قومی ٹیم کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے ورلڈکپ کے لیے اعلان کردہ قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ نے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ میں شامل قومی کھلاڑیوں نے ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ کرکٹ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بھی شرکت کی۔
ملاقات سے قبل جب قومی کھلاڑی وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو کھلاڑیوں نے سفید قمیص شلوار اور گہرے نیلے رنگ کی ویسٹ کوٹ زیب تن کر رکھی تھی۔
دھیان رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں بابر اعظم، شاداب خان، آصف علی، اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، صہیب مقصود شامل ہیں۔

meetPakistan cricket teamPM Imran KhanT 20 World cup