زمبابوے سے سیریز، پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا!

لاہور: زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سلیکٹر مصباح الحق نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا۔ بابراعظم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، عابد علی، حارث سہیل، فخر زمان، خوشدل شاہ، امام الحق، محمد حفیظ کو لیا گیا ہے۔ اسپنرز میں عثمان قادر، ظفر گوہر، عماد وسیم، شاداب خان شامل ہیں۔
وکٹ کیپرز میں محمد رضوان اور روحیل نذیر پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔ فاسٹ بولرز میں موسیٰ خان، وہاب ریاض، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد حسنین شامل ہیں۔

#Home Series#Pakistan Cricket Team#Zimbabwe