پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا روانہ!

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا روانہ ہوگئی جو چارٹرڈ فلائٹ سے آج جوہانسبرگ پہنچے گی۔
پاکستانی اسکواڈ کے 34 اراکین میں 21 کھلاڑی اور 13 ٹیم آفیشلز شامل ہیں جب کہ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین سعود شکیل ٹانگ میں انجری کی وجہ سے جنوبی افریقا سیریز سے باہر ہوگئے تھے اور ان کی جگہ آصف علی کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے جو پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کو دورہ جنوبی افریقا میں 3 ایک روزہ اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔
قومی اسکواڈ جنوبی افریقا سے 17 اپریل کو ہرارے روانہ ہوگا جہاں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔
ٹیسٹ اسکواڈ کے 10 ارکان 12 اپریل کو زمبابوے روانہ ہوں گے جب کہ قومی کرکٹ ٹیم دورۂ جنوبی افریقا اور زمبابوے مکمل کرکے 12 مئی کو وطن واپس پہنچے گی۔

Pakistan cricket teamTour of South Africa