پاکستان کوسٹ گارڈز کی گوادرمیں کارروائی ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادرمیں کارروائی کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ہے .. ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی ہے ، ترجمان کے مطابق منشیات میں 93کلو گرام اعلی کو الٹی کی ہیروئن شامل ہے ..منشیات گوادر کے علاقے نیوٹاؤن ایئرپورٹ روڈ کے پاس چھپائی گئی تھی۔
ترجمان کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ پکڑی جانے والی منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔
پکڑی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت25.389 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے ..
ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔

Pakistan Coast Guard raids Gwadarseizes large quantities of drugs