کراچی: پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تصدیق کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے اُڑنے والا بھارتی طیارہ لاہور سے گزر کر شارجہ گیا۔
گزشتہ روز بھارتی طیارے نے سری نگر سے شارجہ کے لیے اُڑان بھری تھی اور بھارتی نجی فضائی کمپنی کا طیارہ سری نگر سے شارجہ گیا۔
بھارتی طیارے ایئر بس 320 نے دوران پرواز پاکستان کی فضائی حدود کو بھی استعمال کیا، مسافر بردار طیارہ گزشتہ روز لاہور ریجن سے گزرتا ہوا شارجہ گیا۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق بھارتی درخواست پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی۔