پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے زمبابوے کو 11 رنز سے ہرادیا

ہرارے: پاکستان کرکٹ ٹیم نے میزبان زمبابوے کو سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے دی۔ رضوان نے شاندار 82 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔ عثمان قادر 3 جب کہ حسنین 2 وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔
دورہ زمبابوے کے پہلے مقابلے میں پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ جدوجہد کرتی دکھائی دی، سوائے محمد رضوان کے کوئی بھی دوسرا بلے باز بہتر کارکردگی پیش نہ کرسکا۔ یوں مقررہ 20 اوورز میں پاکستان نے بہ مشکل 149 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا اور اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔زمبابوے کی جانب سے لُک جنگوے اور ویسلے مدھیویرے نے دو دو وکٹیں لیں۔


جواب میں زمبابوے نے ہدف کا آغاز میں جارحانہ کھیل پیش کیا، زمبابوے کے اوپنر ویسلے کو حسنین نے ٹھکانے لگایا، اگلی گیند پر ون ڈاؤن آنے والے مرومانی کو آؤٹ کرکے زمبابوے کو دباؤ کا شکار کردیا۔ زمبابوے کی جانب سے ایروائن 34 اور جنگوے 30 ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔
وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو شاندار بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

1st T20Mohammad RizwanPakistan beatPakistan tour of zimbabwePakistan vs zimbabwePlayer of the Match