پاکستان نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو 6 رنز سے ہرادیا

راولپنڈی: ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے ہرادیا۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم 300 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز بنا سکی۔
مہمان ٹیم کی جانب سے ونندو ہسارنگا 59 رنز بناکر نمایاں رہے۔ سدیرا سماراوکراما 39، کامل مشارا 38، کپتان چرتھ اسالانکا 32، پتھم نسانکا 29، جنتھ لیانگے 28، کمڈو مینڈس 9، دُشمانتھا چمیرا 7 اور کوشل مینڈس 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ مہیش ٹھیکشانا 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے 2، 2 جب کہ محمد نواز نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کی جانب سے سلمان آغا 105 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔ حسین طلعت 62، فخر زمان 32، بابر اعظم 29، صائم ایوب 6 اور محمد رضوان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
سری لنکا کی جانب سے ونندو ہاسارانگا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اسیتھا فرننڈو اور مہیش ٹھیکشانا نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
شاندار سنچری بنانے پر سلمان علی آغا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

1st ODIODI SeriesPakistan beat Sri lankaSalman Ali Agha CenturySri lankaTour of Pakistan