کراچی: نیوزی لینڈ کو تیسرے ایک روزہ مقابلے میں 26 رنز سے ہراکر پاکستان نے سیریز جیت لی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک روزہ سیریز کے تیسرے مقابلے میں ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 50 ویں اوور میں 261 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام بلنڈل 65 رنز بناکر نمایاں رہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کا ڈیبیو کرنے والے کول میک کونکی 64 رنز بناکر ناقبلِ شکست پویلین لوٹے۔ کپتان ٹام لیتھم 45، ول ینگ 33، ڈیرل مچل 21 اور مارک چیپ مین 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور محمد وسیم نے 2، 2 جب کہ آغا سلمان نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے امام الحق 90 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کپتان بابر اعظم 54، محمد رضوان 32، آغا سلمان 31، عبداللہ شفیق اور فخر زمان 19، 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 3، ایڈم ملن نے 2 اور کول میک کونکی نے 1 وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں میچ کے دوران محمد نواز انجری کا شکار ہوگئے، اُن کی انگلی ٹوٹ گئی۔