آرمی چیف کے دورہ امریکا کی بے بنیاد قیاس آرائیوں پر پاک فوج کا ردعمل

آرمی چیف کے دورہ امریکا کی بے بنیاد قیاس آرائیوں پر پاک فوج کا ردعمل سامنے آگیا۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر برطانیہ کے دورے پر ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے دورہ امریکا کے بارے میں قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں،  سوشل میڈیا پر آرمی چیف کے دورہ امریکا پر  بے بنیاد قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف 5 فروری سے 10 فروری تک برطانیہ کے دورے پر ہیں، آرمی چیف پاک برطانیہ استحکام کانفرنس کے سلسلےمیں دورہ برطانیہ پر ہیں۔ یہ کانفرنس دونوں ملکوں کے درمیان فوج کی سطح پرتعاون کیلuے ششماہی تقریب ہے، پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت 2016 سے اس تقریب میں شرکت کر رہی ہے۔