پاک فوج کشمیر کاز کے ساتھ پرعزم کھڑی ہے، آرمی چیف

راولپنڈی:‌آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور وزیراعظم آزادکشمیر عبدالقیوم نیازی نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی یکطرفہ غیرقانونی اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے حریت رہنما سید علی گیلانی کی حق خودارادیت کے لیے بے لوث جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر عبدالقیوم نیاز کو یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج کشمیر کاز کے ساتھ پرعزم کھڑی ہے۔آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاک فوج کشمیری عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔

Army chiefPakistan Army is committed to Kashmir cause