پاکستان اور سعودیہ میں قرآن پاک کی اشاعت و ترجمے سے متعلق معاہدہ طے

اسلام آباد: سعودی وزارت اسلامی امور اور پاکستانی وزارت مذہبی امور کے درمیان قرآن پاک کی اشاعت و ترجمے سے متعلق معاہدہ طے پاگیا۔
بیرون ملک کے خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت اسلامی امور اور پاکستان کی وزارت مذہبی امور کے درمیان قرآن پاک کی اشاعت، ترجمے اور دیگر امور پر تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے گئے ہیں۔
سعودی وزارت اسلامی امور کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) جاری بیان کے مطابق اس موقع پر سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ بھی موجود تھے۔
معاہدے کے تحت دونوں ممالک مبلغین، اماموں کی تربیت اور مساجد کی تعمیر میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔

Agreement SignHoly Quran Publication and TranslationPakistanSaudi arabia