پاکستان اور بھارت فوری سیزفائر پر تیار ہوگئے، ٹرمپ

واشنگٹن: آپریشن بُنیان مرصوص کے بعد بھارت نے جہاں گھٹنے ٹیک ڈالے ہیں، وہیں دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کے حوالے سے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑا دعویٰ کر ڈالا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت اور پاکستان سیزفائر پر فوری طور پر تیار ہوگئے ہیں۔
22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مرکز پہلگام پر حملے میں 26 سیاح ہلاک ہوگئے تھے۔ اس کو مودی حکومت کا نیا فالس فلیگ آپریشن ٹھہرایا جارہا تھا۔ پاکستان نے اس معاملے کی غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی تھی، لیکن مودی حکومت پر جنگی جنون سوار تھا۔
6/7 مئی کی شب بھارت کی جانب سے حملوں کا آغاز کیا گیا جو چار روز تک جاری رہے۔ ان مذموم حملوں میں 30 سے زائد پاکستان کے بے گناہ شہریوں کو شہید کیا گیا، جن میں معصوم بچے شامل تھے۔ پاکستان نے ان حملوں کو انتہائی مہارت سے ناکام بنایا۔

AgreeCeasefireDonald trumpimmediatePakistan and IndiaUS President