پاکستان اور بھارت نے سیز فائر کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں نے سیز فائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں قوم سے خطاب میں جنگ بندی سے متعلق تمام تفصیلات دوں گا۔
اس سوال پر کہ بھارت کے ساتھ ہماری کیا شرائط طے ہوئی ہیں؟ شہباز شریف نے کہا کہ آگے چل کر میٹنگ ہوں گی، اس میں یہ ساری چیزیں ہوں گی، تاکہ مسائل نہ پیدا ہوں۔
نجی ٹی وی کے سوال کہ آئندہ بھارت یہ حرکت نہ کرے؟ کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ جو مسائل ہوں گے، ان سب پر بات ہوگی۔
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے ٹوئٹ کیا کہ پاکستان اوربھارت نے فوری جنگ بندی پراتفاق کیا ہے، پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن اور سلامتی کے لیے کوشش کی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے امن کی کاوشوں میں اپنی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔

CeasefireDecidemedia talkPak and IndiaPM Shehbaz Sharif