اٹک: پاک فضائیہ کا تربیتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹس محفوظ

راولپنڈی: پاکستان ایئرفورس کا تربیتی لڑاکا طیارہ اٹک کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، خوش قسمتی سے دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔

 طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اسی دوران فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا جب کہ زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اٹک کے قریب زمین پر جا گرا، دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے۔
پاکستان ایئرفورس کے ترجمان نے مزید کہا کہ طیارہ گرنے سے زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، واقعہ کی وجوہ جاننے کے لیے ایئر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

attockPak airforceplane crash