اسلام آباد: ملکی فضاؤں کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے پاک فضائیہ کی شبانہ روز کوششیں لائق تحسین ہیں، پاک فضائیہ کے بیڑے میں آئندہ سال "جے 10 سی” طیارے شامل کیے جائیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ چین کا تیار کردہ "جے 10 سی” سنگل انجن، ڈیلٹا ونگز کا حامل جدید لڑاکا طیارہ ہے جو بیک وقت کئی اہداف کی نشان دہی کا حامل ہے۔ نیا لڑاکا طیارہ پی ایل 15 میزائلوں سے لیس ہے جس کے ذریعے 200 کلومیٹر تک اہداف کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
جے 10 سی طیارہ پاکستان اور چین کی مشترکہ مشق شاہین میں بھی حصہ لے چکا، جس کے دوران تمام اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔