فشر مینز کو آپریٹیو سوسائٹی کے چئیرمین عبدالبر نے آج ایک اہم پریس کانفرنس کی، صحافیوں سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ عام طورپرتاثرات ہیں کہ ڈیپ سی پر ایف سی ایس کوئی پالیسی بنارہی ہے، سیاست چمکانے والے اصل حقیقت سے واقف ہی نہیں،تمام میڈیااورعوام کے سامنے چائنہ سے ایک ایگریمنٹ کیاتھا جوماہی گیروں کے مستقبل کے لئے تھا۔
ہم نے ماہی گیروں کے حوالے سے دوہزاراٹھارہ کی پالیسی کوردکیا، اس حوالے سے ایک قراردادبھی منظورکروائی اورصوبائی ووفاقی حکومت سے بات چیت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرزکوساتھ ملاکرپالیسی مرتب کرنے لئے اقدامات کئے، کو ئی غیرملکی جہازہمارے ہاں فشنگ کرے اجازت نہیں دیں گے، سب سے پہلے ہماراملک ہے۔
تمام اسٹیک ہولڈرزکے تحفظات دور کرنے کے لئے ہرفورم پرحاضرہوں تمام اسٹیک ہولڈرزکودعوت دیتے ہیں آئیں ہم بات کریں گے۔
چین کے ٹرالرزکوکوئی اجازت نامہ جاری نہیں کیا، اگرکسی کانقصان ہواتویہ جہازنہیں چلیں گے ان کا کہنا تھا کہ ماہی گیروں کانقصان نہیں ہونے دیں گے لو کل فشرمین کے ساتھ ملکر فش پراسسنگ یونٹ کراچی میں جدیدطرزکے لگائیں گے جس سے ہمارے ماہی گیروں کوروزگارملے گا ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ماڈرن آلات نہیں ہیں ہم نے ماہدہ کیاکہ چائینزہمارے فشرمینزکوٹرین کریں گے۔
ہم چاہتے تھے آسان اقساط میں ماہی گیروں کوچھوٹی لانچ فراہم کی جائے، ان ٹرالرزکے بارے میں واضح ہے کہ کوئی بھی کمپنی ڈیپ سی میں فشنگ کرے گی اس کافائدہ ہمیں ہوگا، احتجاج کرنے والے حقیقت سے بے خبرہیں، چائنہ ہویاکوئی بھی ملک ہوہمارے قوانین پرپورااترے گاوہ یہاں کام کرے گا، ڈیپ سی پالیسی آج تک نہیں بنی،مظاہروں کامقصدکیاہے وہ مظاہرین ہی جانتے ہیں۔
اگر میں نے ایلیگل جے ٹیزکے خلاف آواز اٹھائی توآپ سزا دیں، عبدالرب نے کہا کہ ماہی گیروں کے فلاح و بہبودکے لئے کام کرتارہوں گا، اصل ماہی گیروں کوآگے لانے کے لئے اقدامات کرتارہوں گا، یہاں جعلی ممبران کی بڑی تعدادموجودتھی۔
جب اسکروٹنی کی توایک ممبرشپ پردس دس لوگ نکل آئے، یہ جرم ہے توادارے کی بھلائی میں کرتارہوں گا، وفاق اگرکوئی دوسری پالیسی بنائے گاہم نہیں مانیں گے، ماہی گیروں کے خلاف کوئی پالیسی نہیں بننے دوں گا، ہمارالوکل فشرمین ہماری اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں غیرقانونی طورپرگرفتارپاکستانی ماہی گیروں کے لئے ہم نے آواز اٹھائی، اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا، یہ ذمے داری وزارت خارجہ کی ہے مگروہ خاموش ہے۔
عبدالبر کا کہنا تھا کہ یہ ایلیگل جے ٹیزچلانے والے جرائم پیشہ افرادہیں، احتجاج کرنے والے دراصل خودچورہیں، ہمارا پچاس فیصد مال چوری میں چلاجاتا ہے، میں نے آواز اٹھائی تومیرے گھرپہ حملہ ہوا، اس معاملے پرسندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائرکررکھی ہے،جوسچاماہی گیرہے وہ کراچی کاوارث ہے۔