ڈربی: انگلستان میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کو آج پھر کووڈ ٹیسٹنگ کے مرحلے سے گزرنا پڑا۔
ڈربی میں موجود پاکستانی کرکٹرز کو آج پھر کووڈ ٹیسٹنگ کے مرحلے سے گزرنا پڑا ہے، برطانیہ آمد پر پہلے دو دن لگاتار کووڈ ٹیسٹنگ ہوئی تھی، یہ تیسری ٹیسٹنگ ہے جو آج صبح ہوئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اورانگلینڈ بورڈ کے درمیان کووڈ ایس او پیز کے تحت تین کووڈ ٹیسٹنگ لازمی تھیں، اب سب کرکٹرز کے بجائے کسی بھی کرکٹر کی رینڈم کووڈ ٹیسٹنگ ہوسکے گی، کرکٹرز تین دن روم آئیسولیشن میں گزارنے کے بعد اب کھلی فضا میں گھومنے پھرنے اور پریکٹس کرنے میں مصروف ہیں۔