ڈالر کے مقابلے میں روپے کے استحکام کا سفر جاری

لاہور: امریکی ڈالر کے مقابلے میں ملکی مقامی مارکیٹوں میں روپے کی قدر کے بحال ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ چند روز میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں خاصا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔ ان اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر انٹر بینک میں مزید ایک پیسے سستا ہو گیا اور ڈالر کی قیمت 152 روپے 83 پیسے سے کم ہو کر 152 روپے 82 پیسے ہو گئی ہے۔

Dollar vs Pak rupeesPak rupees stablished against dollarPak rupees upvalued