ساؤتھمپٹن: انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے مابین جاری دوسرے ٹیسٹ کا تیسرا روز تادم تحریر بارش سے متاثر ہے اور اس دوران صبح سے اب تک کھیل کا آغاز نہیں ہوسکا ہے۔ دوسرے روز کا کھیل خراب روشنی کے سبب جلد ختم ہوگیا تھا، اس دوران پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز اسکور کیے تھے۔
ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھی بارش اور موسم غالب رہے، بارش اور کم روشنی کے سبب 40.2 اوورز کا کھیل ہوسکا، پاکستانی ٹیم نے 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 223 رنز اسکور کیے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 60 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔