سی پیک، پاک چین کے درمیان آزاد پتن پن بجلی منصوبے کی تعمیر کا معاہدہ!

اسلام آباد: سی پیک کا ایک اور سنگ میل عبور، پاکستان اور چین نے آزاد پتن پن بجلی منصوبے کی تعمیر کے لیے معاہدے پردستخط کردیے۔
آزاد پتن پن بجلی منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کاحصہ ہے، جس پر ڈیڑھ ارب ڈالر کی لاگت آئے گی اوراس سے 701 میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا ہوگی۔
اس منصوبے کے لیے ایندھن درآمد کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور یہ ملک کو سستی اور آلودگی سے پاک بجلی پیداکرنے میں مدد دے گا، یہ منصوبہ دریائے جہلم پر واقع اور 2026 میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواہش کا اظہار کیا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کو بہت اوپر لے کر جائے گا، قرضے لے کر منصوبے بنانے سے ملک پر بوجھ پڑتا ہے، عوام کو سستی ماحول دوست بجلی فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا ،انہوں نے بتایا کہ آزاد پتن ہائیڈرو منصوبےسے تین ہزار نئی نوکریاں پیدا ہوں گی۔
چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ کے مطابق بجلی کے دو منصوبوں کوہالہ ہائیڈل پاور پروجیکٹ اور آزاد پتن ہائیڈل پروجیکٹ سے 4 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہو گی اور ان سے آٹھ ہزار افراد کو روزگار میسر آئے گا۔

MOUPak chinaPan bijli