پاکستانی نژاد برطانوی شیف زہرہ خان فوربز کے پر اثر نوجوانوں کی فہرست میں شامل

اکستانی نژاد برطانوی شیف زہرہ خان کو اپنا کاروبار شروع کرنے والے دنیا کے سب سے زیادہ پُر اثر نوجوانوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔
امریکی جریدے فوربز کی جانب سے زہرہ خان کو ریٹیل اور ای کامرس کیٹیگری میں 30 سال سے کم عمر ان 30 پُر اثر نوجوانوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہےجنہوں نے اپنے کاروبارسے انقلابی تبدیلیاں پیدا کی ہیں۔
لاہور سے تعلق رکھنے والی زہرہ خان نےبین الاقوامی شہرت یافتہ برطانوی شیف Gordan Ramsay سے تربیت حاصل کی اور سینٹرل لندن میں دو ریسٹورینٹس قائم کیے۔ ساتھ ہی انہوں نے 5 افراد کے عملے سے اپنے کاروبار کی ابتدا کرکے اسے کامیابی سے وسعت دی۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگرممالک سے زہرہ کو ان کے کاروبار کی فرنچائز حاصل کرنے میں دلچسپی رکھنے والوں کی جانب سے 100سے زائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیٕں۔
زہرہ خان 2021 میں مزید ریٹیل آؤٹ لیٹس کھولنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور وہ اپنے کاروبار کے ذریعے مسلسل خواتین کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کررہی ہیٕں۔

Pak Chef in most influential list