سول انتظامیہ کی مدد کے لیے کراچی میں فوج طلب

راولپنڈی: کراچی میں پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کے پیش نظر سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔
افواج پاکستان کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی میں اربن فلڈنگ کے خطرات کے پیش نظر سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کو طلب کیا گیا ہے۔
اس سے قبل بدھ کو وزیراعظم عمران خان نے این ڈی ایم اے کو کراچی کی صفائی اور پاک فوج کو اس میں مدد کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی کے عوام کو مشکل صورت حال میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان نے این ڈی ایم اے کو کراچی میں برساتی نالوں کی صورت حال کے بارے میں تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔ اس حوالے سے وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں چیئرمین این ڈی ایم اے کو فوری کراچی پہنچنے اور شہر میں صفائی کا عمل فوری شروع کرنے جب کہ پاک فوج سے اس میں مدد کرنے کی ہدایت کی تھی۔

FloodkarachiPak Armysindh govt