ٹوکیو:جاپان میں ایک کم مشہور مصور کی پینٹنگ بھی بہت مہنگی ہوتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مصوری کے شاہکار خریدنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہوتی۔ اب اسی تناظر میں جاپانی کمپنی نے مصوری کے اعلیٰ نمونوں کو کرائے پر دینا شروع کردیا ہے۔
کیشی نامی کمپنی نے مصوری سے مہنگے شوق کے تحت مصوری کے چاہنے والوں اور خود مصوروں کا ایک نئے انداز سے رابطہ کرایا ہے۔ اس کےتحت لوگ اپنی مصوری کے نمونے کرائے پر دے سکتے ہیں اور درمیان میں ویب سائٹ اپنا کمیشن رکھتی ہے۔
کمپنی کے مطابق اس طرح فنکاروں اور آرٹسٹ کا خاص طور پر فائدہ ہوتا ہے کیونکہ ان کی مہنگی پینٹنگ کووڈ وبا کی وجہ سے فروخت نہیں ہورہی تھیں اور اب وہ کم ازکم اس سے کچھ رقم ضرور حاصل کرسکیں گے۔ اس سے قبل ڈیزائنر زیورات اور کپڑے کرائے پر دینے کی کئی ویب سائٹ موجود ہیں۔ لیکن اب مصوری سے وہ لوگ بھی مستفید ہوسکیں گے جو اسے خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔
کیشی کمپنی کے مالک، شو فیوجی موو نے کہا ہے کہ ان کے والد ایک اچھے مصور تھے لیکن ان کا کام فروخت نہیں ہوتا تھا۔ اسی وجہ سے انہیں یہ کمپنی بنانے کا خیال آیا جو دو برس میں تیزی سے ترقی کررہی ہے۔ اب یہ حال ہے کہ صرف ایک ماہ کی آمدنی 91 ہزار ڈالر تک پہن گئی ہے جو ڈیڑھ کروڑ روپے کے برابر ہے۔ اس پلیٹ فارم پر جاپان کے مشہور پینٹر اور فنکار جمع ہوچکے ہی