پسلیوں میں درد، پی ٹی آئی صدر پرویز الٰہی کا پمز میں علاج جاری

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی پمز اسپتال میں زیرعلاج ہیں، جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم آج ان کا دوبارہ طبعی معائنہ کرے گی۔
پمز اسپتال ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کو گزشتہ رات بھی پسلیوں میں درد کی شکایت رہی اور ڈاکٹرز ان کو درد کم کرنے کے لیے پین کلر دیتے رہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پسلیوں میں درد کی وجہ سے پرویز الٰہی کو بیٹھنے میں مشکل ہورہی ہے، پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم آج دوبارہ پرویز الٰہی کا معائنہ کرے گی۔
خیال رہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اڈیالہ جیل میں گر کر زخمی ہوئے تھے جب کہ چند روز سے ان کی طبیعت ناساز ہے اور انہیں گزشتہ روز پمز میں داخل کیا گیا تھا۔

Pain in RibsPervez ElahiPTI PresidentUnder treatment in Pims