اسلام آباد: سپلائرز کو اضافی ادائیگیوں کے الزام میں پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کے قائم مقام ایم ڈی ندیم نذیر کو برطرف کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کے قائم مقام ایم ڈی ندیم نذیر کو عہدے سے ہٹادیا گیا، انہیں ایل این جی سپلائرز کو اضافی ادائیگیاں کرنے پر برطرف کیا گیا۔
حکام کے مطابق اس معاملے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، تحقیقاتی کمیٹی ایل این جی سپلائرز کو اضافی ادائیگیوں کی تحقیقات کرے گی، جی ایچ پی ایل کے سی ای او مسعود نبی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔