اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، انتخابی عمل میں ان کو شریک بنائیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین واحد حل ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں ان کو انتخابی عمل میں شریک بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال واحد آپشن ہے جبکہ الیکٹرانک ووٹنگ میشن کے استعمال میں شفافیت اور آئینی تقاضوں کو پورا کیا جائے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے کے حوالے سے ہم پرعزم ہیں۔
وزیرا عظم کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور قانون سازی سے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سینیٹر شہزاد وسیم، مشیر بابر اعوان، شبلی فراز، اعظم سواتی اور فرخ حبیب بھی شریک تھے