ہمارا مقصد صرف بنگلا دیش کو عزت دلانا تھا، چیئرمین پی سی بی

اسلام آباد: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ ہمارا مقصد صرف بنگلادیش کو عزت دلانا تھا۔
محسن نقوی نے کہا کہ ہم نے بنگلا دیش کے سوا کوئی شرط نہیں رکھی، ہمارا کوئی ذاتی مقصد نہیں تھا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہمارا مقصد بنگلادیش کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو اجاگر کرنا تھا، بنگلادیش کے لیے یہ اقدام کیا تھا، بنگلادیش کے جو جو مطالبات تھے مانے گئے۔
دھیان رہے کہ دو روز قبل لاہور میں آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی بی کے درمیان پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے حوالے سے مذاکرات ہوئے تھے۔
آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان مذاکرات ہوئے، مذاکرات میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی موجود تھے۔
بعد ازاں آئی سی سی نے پی سی بی اور بی سی بی کے ساتھ مذاکرات کی تفصیلات جاری کیں، جن میں کہا گیا تھا کہ آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں عدم شرکت پر بنگلادیش پر کوئی جرمانہ عائد نہیں ہوگا۔
آئی سی سی کے مطابق بنگلادیش کو آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی بھی دی جائے گی۔
آئی سی سی کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ 2028 سے 2031 کے درمیان ایک ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔
بعدازاں سری لنکن صدر اور بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی درخواست کی، جس کے بعد حکومت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی۔

BCBChairman PCBICCinterior ministerMohsin NaqviNegotiationPak vs India MatchPCBt20 world cup