کراچی: عدالت عالیہ نے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
پی پی رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔
جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے شرجیل انعام میمن کی نظرثانی درخواست پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ سنایا اور صوبائی وزیر کی درخواست منظور کرلی۔
سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل انعام میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔