ریاض: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی درخواست پر سعودی عرب کے وزیراعظم و ولی عہد محمد بن سلمان نے مسجد نبوی ﷺ میں ہنگامہ آرائی کے جرم میں قید تمام پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے واقعے پر گرفتار پاکستانیوں کی رہائی اور درگزر سے کام لینے کی درخواست کی تھی۔
سعودی ولی عہد نے مسجد نبویﷺ میں ہنگامہ آرائی میں قید تمام پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔
اس پر وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطا فرمائے۔
خیال رہے کہ مدینہ منورہ کی عدالت نے 3 پاکستانیوں کو 8 سال اور 3 کو 6 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ خواجہ لقمان، محمد افضل، غلام محمد کو 8 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ انس، ارشد اور محمد سلیم کو 6 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
اس کے علاوہ ایک اور پاکستانی طاہر ملک کو بھی 3 سال قید اور 10 ہزار ریال جرمانہ کیاگیا تھا۔
دھیان رہے کہ گزشتہ دنوں مسجد نبویﷺ میں وفاقی وزرا کی موجودگی کے موقع پر ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا جہاں کچھ افراد نے چور چور کےنعرے لگائے تھے۔