کراچی: مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ ملزمہ دانیہ شاہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
پولیس نے ملزمہ دانیہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا، اس دوران عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ ملزمہ پر کیا الزام ہے؟ اس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمہ پرعامر لیاقت کی قابل اعتراض ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے۔
تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے پولیس کو ملزمہ کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے کہا کہ جس تھانے کی حدود میں ویڈیوز ریکارڈ ہوئیں، وہیں کی عدالت میں پیش کیا جائے۔
پولیس اب ملزمہ دانیہ شاہ کو کل جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کرے گی۔