اپوزیشن رہنماؤں سے سیاسی انتقام کا سلسلہ جاری ہے، بلاول

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کورونا کی عالمی وبا کے دوران بھی اپوزیشن رہنماؤں سے سیاسی انتقام کا سلسلہ جاری ہے۔
اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ دو برس سے عدالتوں میں پیش ہونے، ای سی ایل میں نام اور قید کے باوجود صدر زرداری اور فریال تالپور عدالتوں کا سامنا کررہے ہیں۔ ملک میں دہرے قوانین ہیں۔
واضح رہے آج میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے لیے آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور احتساب عدالت میں میں پیش ہوئے اور اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ عدالت نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم عائد کردی۔

bilawal bhutto