جلسہ تاثر قائم نہ کرسکا، اپوزیشن کو فائدہ نہیں نقصان ہوا، فواد چوہدری

اسلام آباد: فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے جلسے میں 15 سے 18 ہزار لوگ تھے اور اپوزیشن کا پہلا جلسہ کوئی تاثر قائم نہ کرسکا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والے اپوزیشن کے جلسے کے حوالے سے تمام غیرجانبدارتجزیہ کار بھی کہہ رہے ہیں کہ جلسے میں 15 سے 18 ہزار افراد تھے اوراپوزیشن کا پہلا جلسہ کوئی تاثر قائم نہیں کرسکا۔


اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات قائدین کی تقاریر میں بازاری زبان استعمال کی گئی اور اداروں کے خلاف محاذ بنانے کی ناکام کوشش کی گئی، لگتا یہی ہے کہ اس جلسے سے اپوزیشن کو فائدہ نہیں نقصان ہوا۔

#fawad Chaudhary#Opposition