لندن: برطانوی شہری اسٹیو کلر نے ہاتھ کی درمیانی انگلی سے 129 کلوگرام وزن اٹھاکر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق 48 سالہ اسٹیو کلر مارشل آرٹس میں بھی مہارت رکھتے ہیں، انہوں نے 121 کلوگرام وزن اٹھانے کا عالمی ریکارڈ توڑ کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی فہرست میں درج کرایا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالمی ریکارڈ ہولڈر نے 6 لوہے کی پلیٹوں پر مشتمل 129 کلو گرام وزنی وزن اٹھایا۔ اسٹیو کا کہنا ہے اٹھارہ سال کی عمر سے ایک انگلی سے بھاری وزن اٹھانے کی مشق کررہا تھا جب کہ گزشتہ چار سال کے دوران خصوصی ٹریننگ بھی لی۔
اسٹیو کا کہنا تھا کہ پریکٹس کے دوران ہی میں نے عالمی ٹائٹل پر اپنی نظریں جما لی تھیں اور بالآخر ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔