کراچی: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر کے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ جوبائیڈن کے بیان پر امریکی سفیر کو طلب کر کے ڈی مارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر کے بیان سے متعلق سوال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک غیر رسمی تقریب میں امریکی صدر نے بہت سے ممالک سے متعلق بات کی جس میں پاکستان سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔
ان کا کہنا تھا امریکی صدر کے بیان کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سے بات ہوئی ہے، صدر بائیڈن کے بیان کے حوالے سے امریکی سفیر کو طلب کر کے ڈیمارش کیا جائے گا۔