سعودیہ کے قومی دن پر رونالڈو نے عربی نوجوان کا روپ دھار لیا

ریاض: سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے عربی نوجوان کا روپ دھار کر سب کو حیران کردیا۔
سعودی عرب کے شہری آج اپنا 93 واں قومی دن منارہے ہیں، جس کی مناسبت سے سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیو وائرل ہیں اور ایسے میں سعودی فٹ بال کلب النصر میں شامل اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو بھی اس دن کے رنگوں میں رنگ گئے۔
سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے النصر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں فٹ بال کلب کے کھلاڑی موجود ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے، عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو سمیت دیگر کھلاڑیوں نے عربوں کا روایتی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
رونالڈو کو ٹیم کی سربراہی کرتے بھی دکھایا گیا ہے، اس وجہ سے انہوں نے سیاہ جبہ پہنا ہے جب کہ اس موقع پر ان کے ساتھ موجود دیگر کھلاڑیوں نے تلواریں بھی تھام رکھی ہیں۔
یہ ویڈیو النصر کی جانب سے گزشتہ روز شیئر کی گئی، جس میں روایتی ڈانس بھی کیا جارہا ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو کی اس ویڈیو کو ان کے چاہنے والے بے حد پسند کررہے ہیں۔

Cristiano RonaldoDress up ArabicNational Day of Saudi Arabia