کراچی: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ کے حامل افراد کراچی سمیت ملک کے کسی بھی شہر میں مخصوص نجی اسپتالوں میں علاج کرواسکتے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ مخصوص اسپتالوں میں علاج کروانے والے مریضوں کو علاج کی رقم کے لیے ادائیگی نہیں کرانی، اسپتال اور حکومت کا مقرر کردہ محکمہ خود معاملات طے کرے گا۔
پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر کی تصدیق کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ اومی کرون کے کیسز ہر جگہ سے آرہے ہیں، کراچی میں مثبت اومی کرون ویرینٹ کیسز کی شرح 8.9 فیصد جب کہ لاہور اور پشاور میں 2.2 فیصد ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ویکسین شدہ افراد بھی کورونا کا شکار ہورہے ہیں لیکن شرح کم ہے، این سی او سی کے اجلاس میں موجودہ صورت حال کا جائزہ لیں گے۔